0

حکومت نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی تردید کردی

Spread the love

حکومت نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کیااورکہا ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے گزشتہ چند روز سے ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن بھی سامنے آئے تھے۔

Leave a Reply