0

حکومت نے کہا ملک میں داعش نہیں تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی؟رحمن ملک

Spread the love

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا ملک میں داعش نہیں ہے، اگر داعش نہیں ہے تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی؟۔ پیر کو اسلام آباد میں داخلہ امور کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق تمام سوالات پر غورکرنا ہوگا ،کمیٹی کے سوالات بھی جے آئی ٹی کو فراہم کیے جائیں۔چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے اجلاس میں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمیٹی میں بلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پہلے کہا ملک داعش نہیں، اگر داعش نہیں ہے تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی؟دوران اجلاس رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کا باقاعدہ تفتیش و معائنہ کریگی اوریہ لائحہ عمل تیار کرے گی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے کہا گاڑی سے فائر ہوا، لیکن کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔دوسری جانب کمیٹی نے سانحہ ساہیوال سے متعلق مختلف چینلز پر چلنے والی ساری فوٹیجز بھی طلب کرلیں۔

Leave a Reply