حکومت نااہل، غربت میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے، سکندر شیرپاؤ

حکومت نااہل، غربت میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے، سکندر شیرپاؤ

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) حکومت نااہل سکندر شیرپاؤ

Journalist Imran Rasheed

قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ

نااہل حکمرانوں نے مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو کر عوام کو

آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی

کارکنوں کو عوامی مسائل اُجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی

خراب طرزِ حکمران کی بدولت عوامی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل سمیت روزمرہ استعمال ہونے

والی اشیاء کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ سے غریب عوام کے

چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پی ٹی آئی کی

حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں اور عوام کو حسب روایت خالی وعدوں

پر ٹرخایا جارہا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

گاﺅں شیرپاﺅ ضلع چارسدہ میں پارٹی کی ضلعی اور تمام حلقوں کے کابینہ کے

مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پورے

ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے جو حکومت کی ناقص

کارکردگی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی

پالیسیوں کو آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر

چھوڑ دیا گیا ہے جن کو یہاں کے عوام کی پریشانیوں اور غربت کا کوئی احساس

نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا

ہے اور خدشہ ہے کہ ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے

والے لوگوں کی تعداد میں خطرناک حد تک مزید اضافہ ہو جائے گا جس کی تمام

تر ذمہ داری پی ٹی آئی کے نااہل حکمرانوں پر عائد ہو گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سکندر شیرپاﺅ نے گورنمنٹ کالجوں کی پرائیوٹائزیشن اور بورڈ آف گورنر کے

ماتحت کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کالجوں کی

فیسوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا اور غریب آدمی کے بچے اعلیٰ تعلیم کے

حصول سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے کلریکل سٹاف

اور باالخصوص ضلع بٹگرام میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو فوری طور

پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے قومی وطن پارٹی صوبائی وائس چیئرمین

شمشیر ضان، ضلع چارسدہ کے چیئرمین و سابق ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر

علی خان، جنرل سیکرٹری مفتی افتخار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حکومت نااہل سکندر شیرپاؤ ، حکومت نااہل سکندر شیرپاؤ ، حکومت نااہل سکندر شیرپاؤ

Leave a Reply