253

حکومت موبائل فون کارڈ پر ٹیکسز کی بحالی کیلئے متحرک

Spread the love

حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال اور بجٹ کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے کسی نئے ٹیکس

کے نفاذ کی بجائے موبائل فون کارڈ پر ٹیکسز کی بحالی کیلئے ایک متبادل فارمولہ سپریم کورٹ میں

پیش کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے کہا ہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

(آئی ایم ایف) سے بیل آٹ پیکیج کے حصول کیلئے پیشگی شرائط کے طور پر ریونیو ہدف حاصل

کرنے کیلئے رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کریں گے۔ ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسز میں

نظرثانی کرنے کےلئے ایک نیا فارمولا پیش کرنے کے علاوہ آمدنی میں اضافے کے لیے

کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے کیونکہ عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پہلا والا

فارمولا مسترد کردیا تھا۔ چین کے ساتھ بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں اور عوام کو

جلد ہی چین سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

Leave a Reply