حکومت منی بجٹ نہ لائے،خورشید شاہ

Spread the love

سابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشید شاہ نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی، عوامی مسائل کے حل کیلئے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سپیکر ہائوس میںملاقات کی،جس میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے،حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔

Leave a Reply