حکومت مخالف تحریک تیز

شہباز اور نواز شریف کا حکومت مخالف تحریک تیزکرنے کا فیصلہ

Spread the love

حکومت مخالف تحریک تیز

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے

رابطہ کرکے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونیو ا لے اجلاس سے متعلق

مشاورت کی ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پی ڈی ایم

کے آج ہونیوالے اجلاس سے قبل متحرک ہو گئے ہیں ۔ ذ ر ائع کے مطابق شہبازشریف نے پی ڈی ایم

اجلاس کے سلسلے میں پارٹی قائد نواز شریف سے فون پر مشاورت کی، دونوں رہنماؤں نے حکومت

مخالف تحریک تیزکرنے اورپی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف

نے شہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔ذرائع نے بتایا

ہے کہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں کااجلاس بھی بلائیں گے۔ قبل ازیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر امت مسلمہ کیلئے

نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محرام الحرام انتہائی فضیلت والا مقدس مہینہ ہے ،اس

مہینے کی خاص فضیلت سیدالشہداحضرت امام حسین ، اہل بیت اطہار اور ان کے ساتھیوں کی عظیم

قربانی ہے ،یہ مہینہ نبی مکرم اوراہل بیت اطہار سے عقیدت ومحبت ر کھنے والوں کیلئے ابتلاوغم کا

مہینہ ہے ۔محرم الحرام حرمت والے چار اسلامی مہینوں میں سے ایک ہے جس سے اس کی

قدرومنزلت کا اندازہ کیاجاسکتا ہے ۔پوری دنیا کو حر مت والے چار اسلامی مہینوں کو عالمی جنگ

بندی کے ایام کے طورپر اپنانا چاہئے۔

حکومت مخالف تحریک تیز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply