حکومت سٹیٹ لائف انشور نس فروخت کرنےسے بازرہے،بلاول

Spread the love

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سٹیٹ لائف انشورنس کے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت سٹیٹ لائف اور اس کے ملازمین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اسٹیٹ لائف کو اپنے حواریوں کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔چند معاشی کرگس سٹیٹ لائف، سٹیل ملز اور دیگر اداروں کو ہڑپنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔نیازی حکومت سٹیٹ لائف کو فروخت کرنے کی سازشوں سے باز آجائے۔انہوںنے کہا کہ حکومت چند نجی کمپنیوں کو مفاد کی خاطر سٹیٹ لائف کے انتظامی اختیارات میں مداخلت سے اجتناب برتے۔سٹیٹ لائف شہید بھٹو کی جانب سے قوم کے لیئے تحفہ ہے۔پیپلز پارٹی سٹیٹ لائف کے ملازمین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے لیے آواز اٹھائے گی ۔

Leave a Reply