حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکومت تعلیمی ادارے بند

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ

ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت

تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے۔ اپنے بیان میں ابراراحمد خان نے کہاکہ

تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی

تجاویز پر عمل کیا جائے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ حکومت موسم سرما کی

تعطیلات نہ دینے کے فیصلے پر کاربند رہے،کرونا پھیلاؤ کے سبب اگر تعلیمی

ادارے مزید بند کیے جاتے ہیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ابراراحمد خان نے کہاکہ

تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہیں۔ابراراحمد خان

نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں

کے کردار کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے

کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوںنے کہاکہ اصل

مسائل مارکیٹوں ، شاپنگ پلازوں اور پبلک مقامات پر ہیں۔ جہاں کرونا ایس او پیز

پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیمی

سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار

ہے۔

حکومت تعلیمی ادارے بند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply