حکومت بیرون ملک غیرقانونی منتقل 530ملین روپے واپس لانے میں کامیاب

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ) حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے 530 ملین روپے

کی رقم برآمد کرنے میں کامیاب ہوگیا،برآمد کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے

میں جمع کرادی گئی ہے،سب سے بڑی برآمدگی سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی

مد میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے

غیرقانونی دولت واپس لانے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، وفاقی حکومت کا

برآمدگی یونٹ 530ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ

مزید ریکوریاں جاری ہے، یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاونٹس کی مد

میں ریکور کی گئی، اور ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع

کرادی گئی ہے ، سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی مد میں

کی گئی ، بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور آف شوراکائونٹ کی تفصیلات کوخفیہ

رکھاجارہاہے یہ رقم اکائونٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی، ریکوری ایف آئی

آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں 7 ارب روپے

سے زائد کی مزید ریکوری کاامکان ہے۔بتایاجا رہا ہے کہ چھوٹے پیمانے سے

شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزیداقدامات جاری ہے، بیوروکریسی کے

تاخیر ی حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کیلئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے

پر کام جاری ہے۔

Leave a Reply