امریکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سرگرم

دن بھرکی ہڑتال ،رات گئے ختم،حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب

Spread the love

حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز

اسلام آباد، لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں دن بھر جاری رہنے والی پٹرولیم ڈیلرز

ایسوسی ایشن کی جزوی ہڑتال رات گئے پیٹرولیم ڈویژن اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان

مذاکرات کامیاب ہونے پرختم کر دی گئی، مذا کرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

نے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کیا، حکام کے

مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے منافع میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق

حکومت سے مذا کرات کامیاب ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم ،پیٹرول پمپس

کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین

نے اتفاق کیا کہ مارجن میں زیادہ اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا، ڈیلرز مارجن میں 25 فیصد

اضافہ کیا جائیگا، حکومت ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ہر ممکن عملدرآمد کریگی جبکہ ایسوسی

ایشن نے مطالبہ کیا جون 2022ء میں مارجن کی شرح میں ردوبدل کیا جائے۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلر

ایسوسی ایشن سمیع خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت سے جو مذاکرات ہوئے اس

کے بعد ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں،ہم تین راتوں سے جاگ رہے ہیں،عوام کو جو تکلیف ہوئی اس کا

احساس ہے،ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پہلے مرحلے میں ہمیں ایک روپے دیا تھا جو

ہمیں ملا ہی نہیں۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

تصد یق کرتے ہوئے لکھا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام

کے مطابق منافع میں99 پیسے یا 25 فیصد اضافہ کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے، حکومت نے

پیٹرولیم ڈیلرز کو ہر 6 ماہ بعد منافع کاجائزہ لینے کایقین دلایا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے

مطابق پیٹرول پر ڈیلر منافع 99 پیسے اضافے سے4 روپے 90 پیسے فی لیٹرہوجائیگا اور ہائی سپیڈ

ڈیزل پرڈیلر منافع 83 پیسے اضافے سے 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوجائیگا۔ قبل ازیں حکومت اور

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے دوران طے پانیوالے معاہد ے میں ڈیلر مارجن

میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پٹرولیم ڈویژن ،ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے

99 پیسے اضافے کی منظوری لے گی۔ مزید برآں پاکستان پٹرو لیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعرات

کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند رہے جس کے

باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اکثر پمپوں پر پٹرول ناپید ہوگیا ،کئی جگہوں پر

عوام کی بڑی تعداد پٹرول حا صل کرنے کیلئے طویل قطاروں میں اذیت برداشت کرتی رہی۔

لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول نہ ملنے کے باعث شہری سراپا

احتجاج رہے ، جبکہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا جتنے تک ان کے مطالبات تسلیم

نہیں کئے جاتے اتنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر ہمیں کوئی اعتبار

نہیں کیونکہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا مارجن میں اضافہ کردیا جائیگا۔جمعرات کے روز پٹرولیم ڈیلرز کی

ہڑتال کے باعث ملک بھر میں متعدد پٹرول پمپس بند رہے ، پٹرول نہ ملنے کے باعث عوام کو شدید

مشکلات کا سامنا ہے، جہاں پٹرول دستیاب تھاوہاں لمبی قطاریں رہیں، پمپس بند ہونے کی وجہ سے

پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثررہی جبکہ شہری پٹرول کی تلاش میں ایک پمپ سے دوسرے پر چکر

لگانے کیلئے مجبور رہے ۔ ملک بھر سمیت صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پٹرول کی قلت

برقرار رہی جبکہ شہر کے پوش ایریاز سمیت دیگر مقامات کے پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی

قطاریں دیکھنے میں آئیں ،بعض پٹرول پمپس پر پٹرول کی بندش کے باعث شہر کے باسی سارا دن

پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خوار ہوتے نظر آئے، تاہم شہر کے 42 پٹرول پمپس پر

پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہی ، ٹوٹل، شیل، پی ایس او، زوم، حسکول، گوپٹر ولیم اور

یورو پمپس پر پٹرول فراہم کیا جاتا رہا۔جبکہ کئی مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد پٹرول پمپس کی

ہونیوالی ہڑتال کے باعث خوار ہوتی رہی اور پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تگ و دو کرتی

نظر آئی ۔ادھر اوگرا نے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا نوٹس لیکر مارکیٹنگ

کمپنیوں کو بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کرنے سمیت صورتحا ل پر نظر رکھنے کیلئے

ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں ۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا تھا ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی

کوئی قلت نہیں، تمام بڑی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سیل جاری رہی ۔دوسری

جانب ترجمان وزارت توانائی کے مطابق پی ایس او کے اکثر پٹرول پمپس کھلے رہے،جبکہ بند

پٹرول پمپس بھی کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔گو (G O ) پٹرولیم کے سی ای او

خالد ریاض نے وزیر توانائی حماد اظہر سے ٹیلی فونک گفتگو کی، ترجمان کے مطابق GOپٹرولیم

کی اکثریت پٹرول پمپس پر پٹرو لیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے۔سرکاری آئل کمپنی پی ایس او

کے ترجمان نے اعلان کیا تھا ملک بھر میں پی ایس او کے 60 سے 70 فیصد پیٹرول پمپ معمول کے

مطابق کام کررہے ہیں،پی ایس او کے باقی پٹرو ل پمپس بھی کھولنے کے احکامات جاری ہو چکے

ہیں، شہریوں کو فیول کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔پی ایس او کو گزشتہ پانچ گھنٹوں میں ڈیلرز کی

جانب سے 6,500 میٹرک ٹن پیٹرول اور 6,000 میٹرک ٹن ڈیزل کے آرڈرز موصول ہوچکے ہیں، پی

ایس او کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply