حکومت احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے،بختاور بھٹو

Spread the love

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک)سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی

بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتاریوں پر ردعمل دیتے

ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کوبطورہتھیاراستعمال کررہی ہے، مشرف

اورضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی

کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟۔بختاور بھٹو کا ایک اور ٹوئٹ میں

کہنا تھا فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہرہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا،

پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر

ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔انھوں نے مزید کہا گرفتاریوں میں دیگر عوامل بھی

کار فرما ہیں، متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کیخلاف تحریک کے

لیے تیارتھی، سیاسی رہنمائوں کوایک کے بعد ایک جیل میں ڈال دیا گیا۔

Leave a Reply