حکومت آج دوسرامنی بجٹ پیش، کئی درآمدی اشیاء مہنگی کرنے پر تیار

Spread the love

وفاقی حکومت آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں سگریٹ اور گاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیاءمہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ تنخواہ داروں کےلئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 سے 8 لاکھ روپے، جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر ساڑھے 17 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر زائد ٹیکس دے کر گاڑی اور جائیداد خرید سکیں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے آج کا دن اہم ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جارہی ہے، مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹ لیا ہے اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں، 2019ءاصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی منی بجٹ کےلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر رہنماو¿ں کو بریفنگ دیں گے جس کےلئے تحریک انصاف کے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔منی بجٹ پر اپوزیشن نے بھی کمر کس لی اور حکو مت کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاری کرلی ہے۔

Leave a Reply