حکومتی کارکردگی پر سوال،فیاض الحسن چوہان صحافیوں پر برھم

Spread the love

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس میں ایسا سوال کرنے پر میڈیا کو شرم آنی چاہیے، میڈیا کوشتر بے مہار نہیں ہونا چاہیے کے بعد صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے موقع پر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا نمائندوں سے بات کی تو صحافی نے سوال کیا ‘سراج الحق کا کہنا ہے کہ مدینہ ریاست کا نعرہ کھوکھلا لگ رہا ہے اور حکومت نے ایک قدم اس طرف نہیں اٹھایا؟۔صحافی کے سوال پر فیاض چوہان ناراض ہوگئے اور کہا کہ قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس ہے ایسا سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے، میڈیا کوشتر بے مہار نہیں ہونا چاہیے اور تمیز ہونی چاہیے کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ایسا سوال نہیں پوچھنا چاہیے جو تضادات کو ہوا دے۔وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے سوال کا جواب دینے کے بجائے صحافیوں کو برا بھلا کہنے پر صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ معافی مانگیں۔

Leave a Reply