حکومتی نا اہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں ، شہباز شریف

Spread the love

حکومتی نا اہلی کی سزا

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ(ن)کے صدر

شہبازشریف نے کہا ہے عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں،افسوس یہ ہے حکمران اب

بھی ماننے کو تیار نہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ پر اپنے بیان میں

انہوں نے کہا ہر گزرے دن کیساتھ گیس بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، صنعتوں کو بھی گیس کی کمی

کا سامنا ہے، عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں، لیکن افسوس حکمران اب بھی ماننے

کو تیار نہیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے،

وہاں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں اور ان کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں، افغانستان

کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے، عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان

عوام کی مدد کرے، جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔انہوں نے

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضا فے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ

کرتے ہوئے کہا ہر ماہ بجلی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل

ہے، بجلی کے ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا

ہے، بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح

پر پہنچ چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم

نہیں کرسکی، جبکہ دعوی کیا گیا تھا کہ گردشی قرض ختم کردیں گے، لیکن یہ قرض کم ہونے کے

بجائے دوگنا ہوچکا ہے، بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید

نہ بڑھائے جائیں، قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے، یہ حکومت عوام

کے لئے مستقل تکلیف بن چکی ہے، اس سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے۔

حکومتی نا اہلی کی سزا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: