پاکستان آنے پر پابندی

( ن) لیگ ، پی پی کی حکومتیں ملکی معاشی بدحالی کی ذمہ دار، فوادچوہدری

Spread the love

حکومتیں ملکی معاشی بدحالی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات فوا د چوہدری نے کہاہے ملک

کو آگے لے جانے کیلئے امن ضروری ہے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں،اگر ملک میں پیسے ہو تے

تو ہم سبسڈی دیکر لوگوں کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے تھے۔گذشتہ روز ایک تقریب

سے خطاب میں انہوں نے کہاپی ٹی وی اہم قومی ادارہ ہے، جب پی ٹی وی بنا تو اس خطے کا ماڈرن

ادارہ تھا۔ پی ٹی وی کا ہر ورکر ہمارے سر کا تاج ہے، کارکنوں کی محنت سے آج پی ٹی وی منافع

بخش ادارہ بن چکا ہے،ہم آنیوالے سالوں میں بھی اسی طرح محنت سے کام جاری رکھیں گے اور اپنی

ذمہ داریوں کوخوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ کووڈ کے باعث عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر

ہوئی جس کے بعد دنیا بھر میں اشیا ئے ضروریہ کی قیمتو ں میں اضافہ ہوا، مہنگائی سے تنخواہ دار

طبقہ زیادہ متاثر ہے، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں ہوا۔

پاکستان میں تیل پیدا نہیں ہوتا، گیس کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں، ہمیں تیل و گیس درآمد کرنا پڑتا

ہے، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے، مہنگا فیول خرید کر بجلی تیار کی گئی۔ 1947ء

سے 2008ء تک پاکستان کا کل قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا، اس میں ہم نے موٹر وے بنائی، گوادر

خریدا، اپنی فوج کو مضبوط کیا، ادارے بنائے۔ 2008ء میں جب زرداری صدر بنے اور 2018ء میں

ن لیگ کی حکو مت اقتدار چھوڑ کر گئی تو ہمارا قرضہ 23 ہزار ارب روپے تھا ، اگر قرض اور

اخراجات زیادہ ہوں تو گھر تکلیف میں ہوگا، اسی طرح ملک پر قرض اور اخراجات زیادہ ہوں تو ملک

غر یب ہوگا۔ گزشتہ برس ہم نے 10 ارب ڈالر واپس کیا، امسال 12 ارب ڈالر واپس کرینگے تو عوام

کیلئے کیا بچے گا۔ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے

اداروں کا بیڑا غرق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہم نے 88 کے قریب سی ای اوز اور منیجنگ ڈائریکٹرز

کی تقرریاں کیں، ایک تقرری بھی میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہوئی، ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے

تو ملازمین بھی خوشحال ہوں گے۔ آج پی ٹی وی کے ملازمین کی وجہ سے ہی ادارہ ترقی کر رہا

ہے، ہم نے 10 سال بعد پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ گروپ 5 اور 6 کی

پروموشنز کا بورڈ تشکیل دیکر ان کی پروموشنز کی جائیں گی، گریڈ 4 اور دیگر ملازمین جو دوران

سروس فوت ہوئے، ان کے ورثاء کو تقرریوں میں ترجیح دی جائیگی۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ

کرنیوالے ملازمین کو بونس دینے کی پالیسی شروع کر رہے ہیں۔

حکومتیں ملکی معاشی بدحالی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply