JUI(F) Pakistan Leader Hafiz Hamd Ullah Talking With Media at Islamabad 99

نادار، پیمرا کا فیصلہ بدقسمتی، ایجنسیوں،اداروں پر سوالیہ نشان،حافظ حمداللہ

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) حمد اللہ

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاکستانی شہریت کی منسوخی پر جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے حکومتی فیصلے کو بدقسمتی قرار دیدیا۔

سینیٹراور وزیر رہ چکا، کئی الیکشن بھی لڑے

حافظ حمداللہ نے کہا جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو اور پاکستان میں بار بار الیکشن لڑ چکا ہو، کیا ہمارے اداروں نے اس شخص کی شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی؟۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما جے یوآئی (ف) حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ، غیر ملکی قرار

جب میں نے اکتوبر 2002 میں پرویز مشرف دور میں الیکشن لڑا تو ہمارے ادارے بہت زیادہ متحرک تھے کیونکہ 2001 میں نائن الیون کا واقعہ ہوا تھا اور ایک سال بعد الیکشن ہو رہے تھے۔ میری پیدائش چمن کے میونسپل علاقے کے محلے حاجی حسن کی ہے، آج بھی وہ محلہ، وہ جگہ موجود ہے جہاں میری پیدائش ہوئی تھی، چمن کے سارے لوگ مجھے جانتے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چمن کی پیدائش، محلہ اور گھر تاحال موجود

سوشل میڈیا پر حافظ حمد اللہ کے وائرئل ہونیوالے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا چمن فی الحال ضلع قلعہ عبداللہ کا ہیڈ کوارٹر ہے، وہاں کے سارے لوگ مجھے جانتے ہیں، میری پیدائش جس گھر میں ہوئی وہ گھرآج بھی وہیں موجود ہے، اس گھر کا نمبر 1310 ہے جو میرے والد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ہماری پراپرٹی پرموجود ہے- اس کے دستاویزات بھی میرے پاس ہیں۔ میری پیدائش اکتوبر 1968 میں ہوئی۔

شہریت بحالی اپیل پر سیکریٹری داخلہ بھی مسکرا دیئے

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا نادرا کی جانب سے پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔ اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحید ا لدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملہ بتایا تو وہ مسکرا دیئے- انہیں اپنے شناختی کارڈ کی بحالی کی درخواست دیدی ہے۔

سیکریٹری داخلہ شہریت بحال کرنے کے اختیارات کے حامل

خیال رہے اگر کسی شخص کی شہریت منسوخ ہو جائے تو اسکے پاس قانونی اختیار ہے کہ وہ شہریت کی بحالی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ سکتا ہے- سیکریٹری داخلہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپیل کا جائزہ لے کر درخواست گزار کی شہریت بحال کر دے۔ ایک روز قبل نادرا نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی، پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔
حمد اللہ

Leave a Reply