سانپ کی دہشت

حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ بر آمد ، مراد سعید کی شدید مذمت

Spread the love

حلیم عادل سانپ برآمد

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن یوز) زیر حراست حلیم عادل شیخ کے کمرے سے

سانپ کی برآمدگی معاملہ پر وزیر مواصلات مراد سعید نے سندھ حکومت کے

انتقامی حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پر ظلم و

انتقام پیپلزپارٹی کی سیاہ کاریوں میں سرِ فہرست ہے۔ اپنے بیان میں مرا دسعید نے

کہاکہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے فاشسٹوں کا ٹولہ سندھ پر مسلط ہے، پارلیمان میں

ان سے سوال پوچھوں تو ایوان سے بھاگ نکلتے اور گالم گلوچ کرتے ہیں، عزیز

میمن جیسے صحافی ان کی سیاہ کاریاں بے نقاب کرنے کی کوشش کریں تو موت

کی نیند سلا دیے جاتے ہیں، کوئی چینل سوال پوچھے تو انکے گماشتے سرِ عام

اسے دھمکاتے ہیں، ایک اور چینل انکی بدترین حکومت میں سیلاب متاثرین کا

معاملہ اٹھائے تو وزیروں کی قیادت میں غنڈہ گردی کی مہم چلاتے ہیں، عزیر

میمن کی جے آئی ٹی گواہ ہے کیسے انہوں نے پولیس اور دیگر حکومتی اداروں

کے ذریعے ناقدین پر عرصہ حیات تنگ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکوؤں کے

راج میں جمہوری اقدار ہی نہیں سیاسی مخالفین کی جانیں بھی خطرے میں ہیں۔

حلیم عادل سانپ برآمد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply