حلوہ لوٹ کر فرار

ملتان میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سوہن حلوہ لوٹ کر فرار

Spread the love

حلوہ لوٹ کر فرار

ملتان (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملتان میں ڈاکؤوں نے سوہن حلوہ کی دوکان کے

کیش کاونٹر سے رقم کم ملنے کے بعد گن پوائنٹ پر 12 کلو سوہن حلوہ بھی پیک

کروایا اور لے کر فرار ہوگئے۔ملتان میں تھانہ نیو ملتان کی حدود میں خانیوال روڈ

پر 23 جنوری کی رات کی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سوہن حلوہ کی دوکان میں

3 ڈاکو داخل ہوئے۔انھوں نے پہلے کیش کاؤنٹر کی تلاشی لی، رقم کم ملنے پر

ڈاکوؤں نے 12 کلو من پسند خشک میوہ جات والے سوہن حلوے کے ڈبے بھی گن

پوائنٹ پر پیک کروالیے اور جاتے ہوئے دوکان داروں کے 2 موبائل فون بھی ساتھ

لے گئے۔دوکان کے مالک بلال اشرف نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست

دے دی ہے تاہم پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا۔ڈاکوؤں نے 12 کلو من پسند

خشک میوہ جات والے سوہن حلوے کے ڈبے بھی گن پوائنٹ پر پیک کروالیے اور

جاتے ہوئے دوکان داروں کے 2 موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔دوکان کے مالک

بلال اشرف نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست دے دی ہے تاہم پولیس نے

تا حال مقدمہ درج نہیں کیا۔

حلوہ لوٹ کر فرار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply