حقیقی زندگی میں فلمی، ہیروئن بننے کا سبب اور شادی سے پہلا ملا داماد

حقیقی زندگی میں فلمی، ہیروئن بننے کا سبب اور شادی سے پہلا ملا داماد

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) حقیقی زندگی میں فلمی

معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت فلمی

لڑکی ہیں۔ معروف اداکارہ حرا مانی نے بتا دیا کہا ہے کہ وہ آج کس کی وجہ سے

ہیروئن ہیں جبکہ معروف اداکارہ نمرہ خان کو اپنی شادی سے پہلے ہی اپنی بیٹی

کیلئے داماد مل گیا-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک

مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سن کے سب مداح دنگ رہ ہیں۔

وائرل ویڈیو میں عائزہ خان بتاتی ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت چلبلی،

شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت

کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔ انہوں نے خود سے متعلق مزید کہا کہ وہ کوئی بھی فلم

دیکھ کر اس کی ہیروئن کی جگہ خود کو سوچنے لگ جاتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ

وہ اس فلم کی ہیروئین ہیں۔

=-،-= ایک باکمال انسان کی وجہ سے ہیروئن بنی‘ حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آج کس کی وجہ سے

ہیروئن ہیں۔ اداکارہ نے ہدایتکار دانش نواز کی سالگرہ کے موقع پر ان کیلئے

خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج اس دن دنیا میں کمال کا انسان آیا تھا

جس کی وجہ سے آج میں ہیروئن ہوں، سن یارا ایک ایسا پراجیکٹ تھا جسے میں

کبھی نہیں بھول سکتی، شکریہ دانش بھائی۔ حرا کی پوسٹ پر دانش نواز نے رد

عمل میں کہا کہ آپ خود ایک کمال انسان اور اداکارہ ہیں، مجھے آپ کے سین

شوٹ کرنے میں زندگی نظر آتی ہے۔ خوش رہیں۔ واضح رہے 2017ء میں نجی ٹی

وی سے نشر کیے جانیوالا ڈرامہ سن یارا اداکارہ حرا مانی کی وجہ شہرت ثابت

ہوا جس کی ہدایتکاری دانش نواز نے کی تھی۔

=-،-= نمرہ خان کو اپنی شادی سے پہلے ہی داماد مل گیا

معروف اداکارہ نمرہ خان کو اپنی شادی سے پہلے ہی اپنی بیٹی کیلئے داماد مل گیا،

انہوں نے اداکارہ اور اپنی بہترین دوست ثانیہ شمشاد کے بیٹے ازلان کو اپنا داماد

بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ شمشاد نے اپنے

نومولود بیٹے اور شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی کل کائنات قرار دیا تھا۔

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنے تمام مداحوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دماد اور سمدھی جی۔ یاد رہے

کہ نمرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ والدین ان کے لیے ایک اچھے

رشتے کی تلاش میں ہیں۔ گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرنے

والی نمرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے نکاح کے ختم ہونے کے حوالے سے

کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا تھا۔

حقیقی زندگی میں فلمی ، حقیقی زندگی میں فلمی ، حقیقی زندگی میں فلمی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply