حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے،وفاق سندھ کوگیس فراہم کرے،مراد علی شاہ

Spread the love

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاق سندھ کے وسائل پورے کرے جبکہ سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا۔بدھ کوکراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، اس تبدیلی میں معیشت کا بہت بڑا کردار ہے، تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں ہم مواقع ضائع نہیں کرسکتے، ہمیں مل کر انسانی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ سرمایہ کاروں کے لیے بہت اہم ہے، ایسی رپورٹ کو دیکھ کر سرمایہ کار ملکوں کا چنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سی سی آئی اجلاس میں وفاق سے گیس کے معاملے پر بات کریں گے، وفاق سے درخواست ہے کہ سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق گیس فراہم کرے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاق سندھ کے وسائل پورے کرے ہم اس عالمی بینک رپورٹ میں ٹاپ ٹین پر آجائیں گے جب کہ سندھ اپنے آئینی حق کے لیے لڑتا رہے گا، مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کے مسئلے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے کاروبار آسان بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو کاروبار آسان بنانے کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply