حفیظ 7000 ٹی-20 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی، 22 ویں عالمی بیٹسمین

حفیظ 7000 ٹی-20 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی، 22 ویں عالمی بیٹسمین

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) حفیظ 7000 ٹی-20 رنز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ 7000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل

کرنیوالے پاکستان کے دوسرے جبکہ دنیا کے 22 ویں بلے باز بن گئے۔ حفیظ نے

ہرارے میں دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو زمبابوے کیخلاف شرمناک شکست

کے دوران ذاتی سنگ میل عبور کیا۔ آل راؤنڈر حفیظ اس سنگ میل تک پہنچنے

والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں، ان کے علاوہ شعیب ملک 7000 سے زیادہ

رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ، شعیب ملک 389 اننگز میں 10488

رنز بنا چکے ہیں اور ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے

بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

حفیظ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کے ٹی ٹونٹی ٹیم کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے

2020ء میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 415 رنز بنائے جس میں 4 نصف

سنچریاں شامل تھیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بہترین سکور 99 ناٹ آﺅٹ بھی

بنایا۔ حفیظ ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل ہیں، انہوں نے حال ہی میں

پاکستان کیلئے اپنا 100 واں ٹی ٹونٹی کھیلا۔ وہ 2005ء میں انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی

ٹونٹی میچ کھیلنے والی قومی ٹیم میں بھی شامل تھے جس میں انہوں نے 46 رنز

بنائے اور پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی 5 وکٹوں سے جیتا۔ 40 سالہ حفیظ 2021ء

میں خراب فارم کا شکار ہیں اور 6 اننگز میں 13.00 کی اوسط سے صرف 65

رنز بنا سکے ہیں۔ وہ آج بروز اتوار کو کھیلے جانے والے زمبابوے کیخلاف

سیریز کے فیصلہ کن میچ میں دوبارہ فارم بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ حفیظ نے

حال ہی میں انکشاف کیا کہ اسوقت ان کا ہدف اکتوبر سے نومبر میں بھارت میں

ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے اور انہیں اس کے

لیے جلد فارم میں واپس آنے کی ضرورت ہو گی۔

حفیظ 7000 ٹی-20 رنز

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

Leave a Reply