حفیظ شیخ فارغ

حفیظ شیخ فارغ ،حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ،نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

Spread the love

حفیظ شیخ فارغ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے

ہٹا دیا جبکہ ان کی جگہ حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ مقر ر کیا گیا ہے جس کا نوٹیکیشن جلد جاری

کر دیا جائیگا۔سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو

عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کر دیا گیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ

وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹانے کی بڑی وجہ مہنگائی ہے، ان کے مستقبل کا کوئی علم

نہیں۔ غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، آج چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔اس سے قبل وزیراعظم

عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں پر مشاورت کی

گئی۔ سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں

میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ

قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو بھی نمائندگی دینے پر

مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جس میں شبلی فراز

کو پیٹرولیم اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کا امکان ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی

حکومت کی 3 سال سے بھی کم مدت کے دوران وفاقی کابینہ میں تیسری مرتبہ بڑی تبدیلیاں کی گئی

ہیں۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رواں برس اپریل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت خسرو

بختیار کو وفاقی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت سے ہٹا کر اقتصادی امور، حماد اظہر کو اقتصادی امور

کی جگہ وزارت صنعت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو وزارت غذائی تحفظ دی گئی

تھیشبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ

حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب کوئی نیابنداآتاہے،نئی سوچ کیساتھ

آتاہے،ہم نے غریب لوگوں کوریلیف دیناہے،حماداظہرکے آنے کے بعدغریبوں کوریلیف ملے گا۔ شبلی

فراز نے کہاکہ ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں۔ ۔دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اویس منظور سمرہ کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ مقررکردیا گیا ہے ،خیبر پختونخوا

سے ندیم اسلم چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ ،دوسری طرف

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ

شیخ کو عہدے سے برطرف کرنا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فتح ہے۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا

پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے اور سینیٹ سے منتخب ہونے کی ضرورت تھی۔بلاول بھٹو

زرداری نے کہا کہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی

ہے۔ پارلیمانی حزب اختلاف اس حکومت کے مقابلے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی۔

حفیظ شیخ فارغ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply