مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیر نظرانداز،کرونا تباہی مچانے کیلیے تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) حفاظتی تدابیر نظرانداز

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈائون میں نرمی کے

فیصلے کے بعد پنجاب کے دارالحکومت کی متعدد مارکیٹیں کھل گئیں،عوام

اور دکانداروں نے کورونا سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیرکو نظرانداز کردیا،

سرکاری ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلائو کا

خدشہ بڑھ گیا۔

کرونا وائرس، ویکسین کی تیاری2021ء سے پہلے ناممکن، عالمی ادارہ صحت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمون مارکیٹ ،ٹائون شپ،پکی

ٹھٹی،یتیم خانہ،پینوراما سنٹر،انارکلی،کریم بلاک اقبال ٹائون ، الفتح،

رحیم سٹور،اکبری سٹورز ، مال روڈ،

ہال روڈ، نیلا گنبد، پرانی انارکلی،

موچی گیٹ، سرکلر روڈ کی مارکیٹوں میں عوام کا جم غفیر پہنچ گیا،

جہاں پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی واضح نظرآئی، تاجروں اور

خریداروں نے ماسک تک نہ پہنے جبکہ دکانوں کے داخلی مقامات پر

ہینڈ سینیٹائرز کی سہولت بھی موجود نہیں تھی

جبکہ ضابطہ اخلاق

کے مطابق گاہکوں اور دکانداروں کیلئے ماسک لازمی قرار دیا گیا

ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہورکے صدر

پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ

حکومت کا لاک ڈاؤن

میں نرمی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے عوام الناس

کا بھلا نہیں ہونا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ تین ہفتے بہت اہم ہیں

حکومت اور عوام معاملے کو نظر انداز نہ کریں۔

حفاظتی تدابیر نظرانداز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply