حشد الشعبی نے امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے کر دئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بغداد(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) حشد الشعبی

امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید تیزی آتی جا رہی ہے- بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون جہاں امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سفارت خانے واقع ہیں پر دو راکٹ داغے گئے- راکٹ حملوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور خطرے کے الرام بج اٹھے- فوری طور پرکسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ مزید پڑھیں

ایران پر مزید پابندیاں اور داعش کیخلاف مشترکہ جنگ کی پیشکش

یاد رہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران نے امریکہ کے عراق اربیل اور عین الاسد میں واقع فوجی اڈوں پر میزائل حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں 80 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم امریکی صدر نے بعدازاں اپنی پریس کانفرنس میں ایران کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایران کیساتھ جنگ نہ کرنے ، مزید پابندیاں لگانے کے اعلان سمیت داعش کیخلاف ایران کو مل کر کام کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر نے یہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان اور داعش کیخلاف مل کر لڑنے کی پیشکش ہی اسی لئے کی کہ ہتھیاروں کا نیا کاروبار چلے- ورنہ داعش کے حوالے سے تو امریکہ خود کہہ چکا ہے کہ اس نے حیوانگی کی حد سے بھی گری سوچ کو نظریہ کی مالک دہشتگرد تیظیم کو وہ شکست دے چکا ہے پھر کیونکر ایسی پیشکش کی؟-

حشد الشعبی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply