حسین حقانی کی واپسی

حسین حقانی کی واپسی ، ایف آئی اے نے انٹر پول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا

Spread the love

حسین حقانی کی واپسی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کا

فیصلہ ، ایف آئی اے نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط

لکھ دیا ، حسین حقانی کیخلاف 2018میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو 20لاکھ

ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین

حقانی کی طرف سے 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو 20لاکھ ڈالر

نقصان پہنچانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا جس پر ایف آئی اے کی طرف

سے مقدمے کا چالان بھی عدالت عظمی میں پیش کیا جا چکا ہے ۔ حسین حقانی کے غبن کیس میں اہم

اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی طرف سے ملزم کی

گرفتاری اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ ملزم

حسین حقانی مفرور ہیں اور انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، انٹرپول ملزم حسین

حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔

حسین حقانی کی واپسی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply