حسین امیر عبداللہیان

سینئر سفارت کار حسین امیر عبداللہیان ایرانی وزیرخارجہ نامزد کردیئے گئے

Spread the love

حسین امیر عبداللہیان

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنی نئی کابینہ کی فہرست

منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔انھوں نے کابینہ میں بعض نئے چہرے متعارف کرائے

ہیں۔ البتہ ان کے نامزد بیشتر وزرا ماضی کی حکومتوں کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے

مطابق ابراہیم رئیسی جون میں ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے گذشتہ ہفتے

پارلیمان کے روبرو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ایرانی قانون کے تحت صدر کے نامزد ورزا کی

پارلیمان سے منظوری ضروری ہے۔توقع ہے کہ پارلیمان ان کے نامزد وزرا کی منظوری دے دے گی

کیونکہ وہ نظریاتی طور پر نئے صدر سے ہم آہنگ ہی ہے۔ان کے نامزد وزرا میں سینئر سفارت کار

حسین امیر عبداللہیان بھی شامل ہیں۔ وہ ایران کے سپاہِ پاسداران انقلاب کے قریب سمجھتے جاتے ہیں۔

انھیں جواد ظریف کی جگہ وزارت خارجہ کاقلم دان سونپا جائے گا۔مجوزہ وزرا کی فہرست کے

مطابق ابراہیم رئیسی نے جواد عوجی کاوزیرتیل کی حیثیت سے انتخاب کیا ہے۔احمد وحیدی ان کی

کابینہ میں وزیرداخلہ ہوں گے۔جواد عوجی ایران کے سابق نائب وزیرتیل اور سرکاری قومی ایرانی

گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں۔احمد وحیدی سابق وزیردفاع ہیں اور وہ سپاہ پاسداران

انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسماعیل

خطیب کو نئی کابینہ میں سراغرسانی کے وزیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔وہ اس سے پہلے ایرانی

عدلیہ کے انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔وہ ماضی میں ایران کے رہبرِاعلی آیت اللہ علی

خامنہ ای کے دفتر میں بھی کام کرچکے ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply