89

امریکہ قاسم سلیمانی کو قتل کرکے تمام حدیں عبورکرچکا، حسن نصراللہ

Spread the love

بیروت(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) حسن نصراللہ

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی فوج کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل قاسیم سلیمانی کا قتل کرکے سرخ لائن عبور کی ہے۔ مزید پڑھیں

امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہو گی، سربراہ حزب اللہ

گزشتہ روز اپنے ا یک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ اس نے ایرانی فورس قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کا قتل کرکے تمام حدوں کو عبور کیا ہے جبکہ کئی علاقائی سوالات کو بھی جنم دیا ہے- انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے اراکین میں جنرل سلیمانی اور عراقی پاپولر یونٹس کے سیکنڈ ان ابو عہدی المہاندی کے اثرات کو زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے-

ایران قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشتگردی قرار دے چکا

یاد رہے ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کر کررکھا۔ ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات دینے کا اعترا ف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کیلئے مضبوط ثبوت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں امریکی فوج کا یہ ایکشن دہشتگردی کی کارروائی تھی۔ ایرانی ترجمان عدلیہ کا کہنا ہے عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائےگا- واضح رہے 3 جنوری کو عراق میں امریکہ کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں سمیت قاسم سلیمانی سمیت 6 افراد کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت ہوئی تھی ۔ اس واقع کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

حسن نصراللہ

Leave a Reply