155

حسد کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے : ریما

Spread the love

لاہور (فلم رپورٹر) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ہمیشہ دوسروں کو عزت و

احترام دیا ہے اور بدلے میں مجھے بھی عزت واحترام ہی ملا ہے،حسد کو دشمنی

میں نہیں بدلنا چاہیے بلکہ اس عادت کو جتنی جلدی ترک کر دیا جائے انسان کے

لئے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے ،ہروقت پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے دعا گو

رہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہاکہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور یقینا

مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن میں نے وقت کے ساتھ سیکھا ہے ۔ میری

کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ دوسروں سے عزت و احترام سے پیش آؤں اوراس کے

رد عمل میں آپ کوبھی اسی طرح کا عزت و احترام ملتاہے ۔ گزرتے وقت کے

ساتھ میرے اندر بڑ تبدیلی آئی ہے اور میرے خیال میں ہر انسان کے ساتھ یہ عمل

ہوتا ہے ۔ انسان کو ہمیشہ مثبت سوچنا چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت بھی

اسی طرح نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پروفیشن میں مقابلے بازی کا رجحان ہوتا

ہے لیکن حسد بہت بری چیز ہے اور اسے دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے ۔

Leave a Reply