129

حسان نیازی جلد ہی قانون کے شکنجے میں ہوں گا ،فیاض الحسن چوہان

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں

کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور حسان نیازی ضرو ر قانون کے شکنجے میں آئیں گے ، حسان

نیازی خود واضح کر چکے ہیں کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ، ہسپتالوں کی

سکیورٹی کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورایک سے ڈیڑھ ماہ میں

اسے منظور کرا کے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے

وفاق، صوبے اور سینیٹ میں مطلوبہ اکثریت نہیں ہے لیکن حکومت کے انقلابی اقدامات سے جنوبی

پنجاب میں اب کوئی تخت لاہورکا طعنہ نہیںدیتا ، جب نواز شریف کی عدالت میں رپورٹ جمع ہونا

ہوتی ہے تو ان کی صحت کی صورتحال یکدم مختلف ہو جاتی ہے اور پھر اس کے بعد کے ایف سی

میں برگر اور موج میلہ ہورہاہوتاہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کرتے

ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

کے وژن کے تحت ہنر مند نوجوان پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس میں ڈیڑ ھ ارب روپے رکھے

گئے ہیں او راس کے ذریعے ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے ۔ 56پروگرام متعارف کرائے جائیں

گے ، پہلے ٹیوٹا میں10لاکھ نوجوانوں کی انرولمنٹ ہوتی تھی لیکن اب یہ تعداد 20لاکھ ہوگی ۔ بیرون

ممالک سفارتخانوں اوراوورسیز کمیشن میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے جن کے ذریعے

چار سالوں میں 10ملین لوگو ں کو پاکستان او ربیرون ممالک روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ اس

پروگرام کے تحت سی پیک او ردوسرے منصوبوں میںبھی روزگارکے مواقع ملیںگے ۔ ابھی یہ

پروگرام لانچ ہواہے تو (ن) لیگ نے اس پر تنقید شروع کردی ہے ۔ پہلے کہتے تھے کہ سردار عثمان

بزدار کام نہیں کرتے اور اب اگر ہم نے ان کے اقدامات سامنے لانا شروع کئے ہیں تو ان سے یہ ہضم

نہیں ہو رہااو ران کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں ۔ نواز شریف نے مرکز میںجو پروگرام شروع کیا

تھااپنی صاحبزادی کو 100ارب کے پروگرام پر بٹھا دیا تھاحالانکہ وہ اس سے متعلقہ کوئی تجربہ نہیں

رکھتی تھیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے کسی بیٹے ،بھائی ، رشتہ دار یا یوتھ کے

کسی شخص کو اس کا انچارج نہیں بنایا پی آئی سی واقعہ میں54ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے

47جوڈیشل جبکہ 7جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔ ہم نے 48گھنٹوں میں ایمر جنسی سمیت دیگر شعبوں کی

بحالی کو ممکن بنایا اور پی آئی سی میں اس وقت مکمل علاج معالجہ بحال ہے ۔ واقعہ میں جاںبحق

ہونے والے افراد کو حکومت کی جانب سے 10،10لاکھ روپے کی امداد کے چیک فراہم کئے گئے ہیں

جو ماضی میںدئیے گئے چیکوں کی طرح بائونس نہیں بلکہ کیش ہوں گے ۔ 23ڈاکٹرز اور دوسرے

افراد کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی مد میں50ہزار سے 150لاکھ روپے تک

ادائیگی کی گئی ہے ۔

Leave a Reply