245

حساس معلومات چوری ہونیکاخدشہ,سرکاری افسروں کو موبائل فونز فوری تبدیل کرنے کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی

روکنے کے معاملے پر سرکاری افسروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے

انہیں موبائل فونز تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیلی

کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے نئی ایڈوائزری جاری کی

جس میں افسران کو ہیکرز کی جانب سے حساس معلومات تک رسائی حاصل

کرنے اور معلومات چوری ہونے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے

کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق

معاملات ڈیل کرنیوالے افسران دس مئی 2019ء سے قبل خریدے گئے اپنے موبائل

فونز فوری تبدیل کر دیں۔حساس عہدوں پر تعینات افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ

واٹس ایپ کے ذریعے اہم معلومات شیئر نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ معلومات کے

تبادلے کیلئے انتہائی غیر محفوظ ہے۔افسران کو اپنے واٹس ایپ بھی اپ گریڈ

کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں

کی جانب سے افسران کا ڈیٹا ہیک کرکے چوری کئے جانے کا خدشہ ہے۔قومی

سلامتی سے متعلق معاملات ڈیل کرنیوالے افسران دس مئی 2019ء سے قبل

خریدے گئے موبائل فونز فوری تبدیل کر لیںاسرائیل اور بھارتی کمپنیوں کی جانب

سے ڈیٹا ہیک کئے جانے کا خدشہ ہے،این ٹی سی اینڈ آئی ٹی سکیورٹی بورڈکی

اپنا تبصرہ بھیجیں