99

حریم شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’ٹک ٹاک بوائے ‘بھی دفتر خارجہ پہنچ گیا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو کا معاملہ ابھی حل نہ

ہونے پایا کہ ایک اور ٹک ٹاک صارف دفتر خارجہ جا پہنچا۔احمد نامی ٹک ٹاک

صارف کی ایک ویڈیو منظر پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ بھی دفتر

خارجہ میں موجود ہے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کرنیوالی کرسی پر بیٹھاہے۔اس

کے علاوہ نوجوان اس مقام پر بھی گیا جہاں تمام ممالک کے جھنڈے موجود ہیں،

انہوں نے اس مقام پر پا کستان کے جھنڈے کیساتھ سیلفی بھی لی۔سرکاری دفتر میں

حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے جہاں تنازع کھڑا کیا وہیں اب احمد کی ویڈیو نے

مزید سوال کھڑے کردیے ہیں۔یاد رہے دو روز قبل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں

بنائی گئی ایک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کیساتھ وا ئر ل ہوئی تھی جس

پر سوالات اٹھے کہ انہیں دفتر خارجہ جیسے اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونے اور

ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ بعدازا ں حریم شاہ کی سرکاری دفتر میں ٹک

ٹاک ویڈیو بنانے پر انکوائری شروع کر دی گئی۔

ٹک ٹاک بوائے

اپنا تبصرہ بھیجیں