hareem-shah-and-Trump-jtnonline 71

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیلو ہیلو اور مذاق

کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) حریم شاہ ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔

…………………………………………………………………………………………….
یہ بھی پڑھیئے : حادثے نے زندگی تبدیل، خدا کے بہت قریب کر دیا، حریم فاروق
…………………………………………………………………………………………….

تفصیلات کے مطابق متنازع سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

متنازع ٹک ٹاک سٹار کا سوشل میڈیا پر مذاق

حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا، اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا، اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً، حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہ اڑائیں، اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کیساتھ ہے۔

حریم شاہ کا صحیح اسلام سکھانے کا دعویٰ

چند روز قبل حریم شاہ کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا، کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے، اور اگر ماہ رمضان المبارک میں عمرے پر پابندی برقرار رہی تو وہ ماہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ضرور کریں گی، اور لوگوں کو صحیح اسلام سکھائیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی نظر میں صحیح اسلام کیا ہے، اور وہ ماہ رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ناظرین کو کیسے سیکھاتی ہیں-

اپ ڈیٹ رہیں : جے ٹی این آن لائن کیساتھ

Leave a Reply