حریت رہنما مقبول بٹ کا 37 واں یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

حریت رہنما مقبول بٹ کا 37 واں یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

Spread the love

سرینگر، مظفر آباد (جے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) حریت رہنما مقبول بٹ

ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کا جمعرات کے روز 37 واں یوم

شہادت منایا گیا جبکہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل

ہڑتال رہی، جبکہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند

رہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے

سرینگر کے ضلع بارہ مولا میں جعلی آپریشن میں ساٹھ سالہ معمر کشمیری کو

شہید کردیا-

=—= مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال تمام حریت پسند تنظیمیوں نے دی تھی

تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ عمر

فاروق کی زیر قیادت فورم اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے کی

تھی، مقررین نے شہید حریت رہنما ﺅں افضل گورو ،مقبول بٹ،برہان مظفر وانی

اور دیگر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیریوں کے حق خوددارادیت کی

منصفانہ جدوجہ کی حمایت کا عزم کیا۔

=—= شہید حریت رہنما مقبول بٹ قصبہ تریھگام میں پیدا ہوئے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے قصبہ تریھگام میں پیدا ہونیوالے شہید محمد مقبول بٹ

زمانہ طالبعلمی سے تحریک آزادی کشمیر میں شامل رہے۔ قابض فوج نے اس

حریت آواز کو دبانا چاہا تو ہجرت کرکے آزاد کشمیر پہنچے۔ اردو ادب میں ایم اے

کی ڈگری حاصل کی۔ شعبہ صحافت سے وابستہ ہوئے اور 1965ء میں اپنے

ساتھیوں کے ہمراہ محاز رائے شماری کی بنیاد رکھی۔

تحریک آزادی میں عملی طور پر شامل ہونے کا جزبہ مقبول کو واپس سرینگر لے

گیا جہاں آپ گرفتار کر لئے گئے اور 11 فروری 1984ء کو نئی دلی کی تیہاڑ جیل

میں تختہ دار پر جھول گئے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے

ہوئے مقبول کی شہادت کے بعد ان کے جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے کرنے

کے بجائے تہاڑ جیل کے احاطے میں دفنا دیا گیا۔

=—= بزدل بھارتی فوجیوں نے 60 سالہ معمر کشمیری شہید کر دیا

بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا

سلسلہ جاری ہے، بزدل بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے ضلع بارہ مولا 60 سالہ

بزرگ کو شہید کردیا، تفصیلات کے مطابق اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے

نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کردیا-

=—= شہید کا جسد خاکی ورثاء کو نہ دیکر ایک اور ظلم کیا

بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی

لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی، یہ قبرستان

بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید

نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے-

=—= مقبول بٹ کا یوم شہادت آزاد کشمیر میں سرکاری سطح منایا گیا

مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت کو آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر یوم عہد نو

کے طور پر منایا گیا جبکہ شہید کو خراج پیش کرنے کیلئے آزادی کے حق اور

بھارتی قبضے کیخلاف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

حریت رہنما مقبول بٹ

Leave a Reply