حرمین ایکسپریس ٹرین

کرونا کی وجہ سے بند کی گئی حرمین ایکسپریس ٹرین 31 مارچ سے چلانے کا اعلان

Spread the love

حرمین ایکسپریس ٹرین

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے ٹویٹرپر

پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے بند کی گئی ایکسپریس ٹرین 31 مارچ

سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حرمین ایکسپریس کو 21 مارچ 2020 کو کرونا وبا کی وجہ سے بند

کر دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس ٹرین کے

ذریعے سفر کرنے والے تمام شہریوں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ ٹکٹ جاری کرنے اور سیٹوں

کی بکنگ کا سلسلہ آئندہ سوموار سے شروع ہو گا۔حرمین ایکسپریس کے ذریعے سفر کے لیے بکنگ

مدینہ منورہ، مکہ معظمہ، شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے

کے اسٹاپس کے لیے ہوگی۔خیال رہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین مملکت ہی نہیں بلکہ مشرق وسطی

کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے۔ اس کا شمار کے دنیا کے چھٹے سب سے بڑے ٹرین

پروجیکٹ میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر 60 ارب ریال کا تخیمنہ لگایا گیا ہے۔ بنیادی طور

پر اس کا مقصد حجاج کرام اور معتمرین کو مملکت کے اندر آمد ورفت کی تیز رفتار اور آرام دہ

سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس کے ذریعے حجاج اور متعمرین کے علاوہ دوسرے شہری بھی سفر

کرسکتے ہیں۔ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 450 کلو میٹر کی مسافت کو ایکسپریس ٹرین

300 کلو میٹر فی گھنٹہ کے اعتبار سے صرف دو گھنٹے میں طے کر لے گی۔حرمین ایکسپریس ٹرین

کا افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنہ دو سال قبل 1440ھ کو کیا۔ انہوں نے

جدہ سے مدینہ منورہ تک ایکسپریس ٹرین میں سفر کر کے اس سروس کا افتتاح کیا۔حرمین ایکسپریس

ٹرین کے اب تک پانچ اسٹیشن تیار کیے گئے ہیں۔ پہلا اسٹیشن مکہ معظمہ ہے۔ اس کے بعد جدہ، شاہ

عبدالعزیز اکنامک سٹی، برابغ، مدینہ منورہ اور جدہ شہر اس کے اہم اسٹیشن ہیں۔مکہ معظمہ سے

مدینہ منورہ تک الیکٹرک ٹریک بچھایا گیا ہے۔ اس ٹریک کی لمبائی 450 کلو میٹر ہے۔ ہر ٹرین 13

بوگیوں پر مشتمل ہے جن میں 417 افراد کے سفر کی گنجائش موجود ہے۔ اس نوعیت کی کل 35 ریل

گاڑیاں ہیں۔ حرمین ٹرین کے لیے 4450000 میٹر الیکٹرک کیبل، 15 ہزار بجلی کے کھمبے اور 19

لاکھ میٹر وائرس لیس کیبل اور 4 ملین ٹن کنکر استعمال کیے گئے ہیں۔

حرمین ایکسپریس ٹرین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply