حرا مانی کو بہو مل گئی، ثنا فخرکیلئے بہترین تحفہ، طوبی صدیقی بھی تیار

حرا مانی کو بہو مل گئی، ثنا فخرکیلئے بہترین تحفہ، طوبی صدیقی بھی تیار

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) حرا مانی کو بہو

اداکارہ حرا مانی نے البانی بچی کو اپنی بہو بنانے کا ارادہ کر لیا۔ البانیہ سے تعلق

رکھنے والی 4 سالہ بچی مرج پیلمبی جو انسٹاگرام بلاگر بھی ہیں اداکارہ حرا مانی

نے اسے اپنی بہو بنانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ البانیہ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ

مرج پیلمبی نے حال ہی میں حرا مانی کی جانب سے جاری رمضان لُک کو اپنے

انداز سے بنا کر شیئر کیا تھا، حرا مانی نے بچی کی تصویر پر کھل کر اپنی محبت

کا اظہار کیا اور اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ماشا اللہ، بس ابراہیم بڑا ہو جائے

تو رشتہ مانگنے آؤں گی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا بہت مزا آئے گا، دونوں ساس بہو

مل کر یہی حرکتیں کریں گی۔

=—= ماں بننا زندگی کا بہترین تحفہ ہے، ثنا فخر

اداکارہ ثنا فخر نے شادی اور ماں بننے کے بعد زندگی میں آنیوالی تبدیلیوں سے

آگاہ کیا- انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے اپنے ماضی کی

تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کا وزن بے تحاشہ بڑھا ہوا ہے۔ تصاویر شیئر کرتے

ہوئے انہوں نے اپنی زندگی میں آنیوالی چند خوبصورت تبدیلیوں کے حوالے سے

بھی بات کی اور لکھا کہ ماں بننا زندگی کا بہترین تحفہ ہے۔ ماں بننے اور حمل

سے گزرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا، ان چیلنجز میں سے ایک اپنی فلاح و

بہبود کو یقینی بناتا ہے۔

=–= طوبیٰ صدیقی ڈرامہ نگاری کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے تیار

ماڈل و اداکارہ طوبیٰ صدیقی اب ڈرامہ نگاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

ہیں، ماڈل و اداکارہ طوبیٰ صدیقی اب ڈرامہ نگاری کے میدان میں قدم رکھنے کو

تیار ہیں جسے وہ خود پروڈیوس بھی کریں گی۔ اداکارہ و ماڈل طوبیٰ صدیقی کے

پراجیکٹ کو” گم” کا نام دیا گیا ہے اور یہ تھرلر ڈرامہ 13 اقساط پر مشتمل ہوگا۔

ماڈل و اداکارہ کے اس ڈرامے کی ہدایات سرمد کھوسٹ دیں گے۔ طوبی صدیقی

نے بتایا کہ بہت سے لوگ خود کے لیے کام کررہے ہیں اور انہوں نے کچھ مختلف

کرنے کا سوچا اور وہ بہت خوش ہیں۔ چونکہ ڈرامے کی کہانی تھرلر ہے تو امید

ہے کہ یہ پسند آئے گی۔

حرا مانی کو بہو

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply