Millions of Muslims are Performing Hajj at Bait Ullah Macca

حج 2021ء کی تیاریاں شروع، پالیسی اعلان 15 شعبان کے بعد متوقع

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) حج 2021ء اعلان متوقع

حج 2021ء کے لئے عمر کی حد 18 سے 60 سال رکھنے کی تجویز، رمضان

عمرہ میں عمر 18 سے 70 سال کر دی گئی۔ سعودی حکومت نے حج پالیسی

2021ء کے اعلان سے پہلے غیر اعلانیہ تیاریاں شروع کر دیں، حج آپریشن سے

منسلک تمام اداروں کے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کی ہدایات بھی جاری کر

دی گئیں، اس کیساتھ 9 سے 11 شعبان کو نقابہ سے رجسٹرڈ ٹرانسپورٹ کمپنیوں

کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا جس میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو حج 2021ء کے

لئے لائحہ عمل دیئے جانے کا امکان ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: کرونا وباء، سعودی عرب نے حج معاہدوں سے روک دیا

معلوم ہوا ہے ماہ رمضان المبارک کے لئے بھی تیاریاں شروع ہیں، رمضان میں

افطار کروانے والوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، پہلی دفعہ عمرہ

کیلئے 18 سے 70 سال کے سعودی شہریوں کو رمضان میں عمرہ کی اجازت دی

جا رہی ہے۔ زم زم بھی عمرہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے، حج 2021ء کیلئے

آنیوالوں کو بھی 3 دن کروٹیں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 15 شعبان تک

رمضان کیساتھ حج 2021ء کے پالیسی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

=-= مسجد نبوی کھولنے اور بند کئے جانے کا شیڈول جاری

ماہ رمضان کیلئے مسجد نبوی کھولنے اور بند کئے جانے کا شیڈول جاری کر دیا

گیا ہے۔ نماز ترویح ہو گی۔ نماز ترویح کے آدھا گھنٹہ بعد مسجد نبوی بند کر دی

جائے گی آخری عشرے میں مسجد نبوی 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ روضہ رسول

اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب جنازوں کیساتھ آنیوالے نماز کی ادائیگی کر

سکیں گے۔ رمضان میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کی

اجازت ہو گی۔ نمازوں کیلئے مسجد نبوی کے اندر باہر صحن کیساتھ چھت پر بھی

اجاز ت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماسک پہننا لازمی ہوگا، نمازیوں کے درمیان

فاصلہ بھی برقرار رہے گا۔

=-= عازمین حج کیلئے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی

حج 2021ء کیلئے حتمی پالیسی 15 شعبان کے بعد دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے حج 2021ء کیلئے آنیوالوں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی

آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا ہے، کہا گیا ہے یکم ذوالحج سے پہلے سعودیہ میں

موجود 18 سے 60 سال کے مرد خواتین کو 60 فیصد تک ویکسین لگانے کا ہدف

دیا گیا ہے۔ حج 2021ء کےلئے تجویز کیا گیا ہے، عازمین حج کے 100 افراد کے

حساب سے گروپ بنائے جائیں گے، تمام عازمین کا باہمی فاصلہ ڈیڑھ میٹر تک کا

ہو گا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں موجود ہوں گی،

کن ممالک کو حج 2021 کی اجازت ہو گی کوٹہ کیا ہوگا، اس کا اعلان حج پالیسی

میں ہو گا۔

حج 2021ء اعلان متوقع

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply