حج وعمرہ زائرین

حج وعمرہ زائرین کیلئے بڑی خبر اور حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) حج وعمرہ زائرین

Journalist Imran Rasheed

وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے

کہ حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا

جائے گا۔ جتنا ممکن ہو سکا بہتر سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہم سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر

مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں پرائیویٹ

حج گروپ آرگنائزیشن ( ہوپ ) کے زیر اہتمام پشاور میں مرکزی عہدیداروں کی

تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب

کی صدارت ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعود شینواری نے کی۔ ڈاکٹر پیر

محمد نورالحق قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انھیں مبارکباد

پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت حکومت سے مل کر

حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعود شینواری نے حج کمپنیوں اور حجاج کرام

کو در پیش مسائل اور مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انھوں نے تمام جائز

مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر محمد نور الحق نے کہا کہ

کورونا ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اللہ

تعالیٰ کے فضل و کرم اور پاکستانی قوم کے تعاون سے کافی حد تک کورونا پر

قابو پا لیا گیا ہے۔ دو دفعہ حج محرومی کے بعد اب اُمید پیدا ہو گئی ہے کہ حج

اور عمرہ پر عائد پابندی مکمل ختم کر دی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ میں حج اور

عمرہ زائرین کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ مزید بہتر سہولیات کے لیے ہر ممکن

کوشش کریں گے۔ حکومتی سطح پر ہمارا اور سعودی حکومت کے قریبی

رابطے ہیں۔ حج کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے طور پر سیکرٹریز کے سطح

پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ اور دوسرے مرحلے میں وزراء کی سطح پر

مذاکرات کئے جائیں گے۔ مجھے قوی اُمید ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی

سے طے پا جائیں گے۔

حج وعمرہ زائرین ، حج وعمرہ زائرین ، حج وعمرہ زائرین ، حج وعمرہ زائرین

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply