0

حج سبسڈی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں

Spread the love

سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد موسوی نے کہاہے کہ ریاست غریب کے حج نہیں اس کی مد و اعانت کر نے کی پابند ہے حج سبسڈی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی سرکاری خرچ پر حج کی پیشکش اسی لئے ٹھکرا ئی کہ حج صرف استطاعت رکھنے والوں پر واجب ہے۔ سرکاری حج نظریاتی کونسل کو سیاسی رشوتوں کے طور پراستعمال کیا جاتا رہا، حکمرانوں یا سیاستدانوں کے کاسہ لیس نہیں دین و وطن کے وفادار ہیں۔ حکمران غریبوں کے گھر گرانے سے پہلے نئے گھر بنا کر دیں ،تجاوزات گرانے میں پھرتیاں دکھانے والے کالعدم جماعتوں سے لا تعلق بنے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply