0

حج سبسڈی جائز، اسلامی نظریاتی کونسل

Spread the love

اسلامی نظریاتی کونسل نے حج سبسڈی جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی سبسڈی د ے سکتی ہے، کونسل نے ریاستِ مدینہ کے حتمی خدوخال کےلئے 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل د یدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا دو رو ز ہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ریاستِ مدینہ کے حتمی خدوخال کےلئے تشکیل دی گئی کمیٹی ڈاکٹر فرخندہ ضیا، علامہ عارف وا حد ی ، خورشید ندیم اور ڈاکٹر انور پر مشتمل ہو گی، کمیٹی ڈرافٹ تیار کر کے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوائے گی۔ کمیٹی کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا ہم نے حج پر سبسڈی کے حوالے سے سفارش کی ہے، شرعی حوالے سے سبسڈی دی جا سکتی ہے، سب کو ایک جیسی دینی چاہیے، حکومت جس طرح غریب اسی طرح امیروں کو بھی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ حج کے سفر کیلئے جہاز کی ٹکٹ اور کھانے پینے کی اشیا پر حکومت سہولت دے سکتی ہے۔

Leave a Reply