حج انتظامات، مسجد حرام میں 400 افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی

طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام

میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی

وی کے مطابق مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری

نے بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے

کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے جو حج کے ایام میں

مسجد میں صفائی کیانتظامات کو یقین بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں

صفائی کے لیے جہاں بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا کی گئی ہیوہیں صفائی کے

لیے 400 آلات اور مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عملہ مسجد حرام میں کے

اندرونی اور بیرونی مقامات، قالینوں اور دیگر اہم جگہوں کی تطہیر کے ساتھ

مسجد کومعطر کرنیکے لیے کام کرے گا۔ادھر ’’خدمت حجاج وزائرن ہمارے لیے

باعث فخر ہے‘‘ کی ساتویں سالانہ مہم کے تحت مسجد حرام میں 1000 عازمین

حج میں تحائف تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان تحائف میں صوت القرآن سی ڈیز، دینی

کتب اور مناسک حک سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔مہم کے چیئرمین انجینیر ماہر

الزھرانی نے کہا کہ ان کی مہم نے اپنی انتظامہ ذمہ داریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں

حج کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی

ڈالی اور کہا کہ حکومت اللہ کے مہمانوں کی فرئضہ حج کی ادائی میں مددکے لیے

ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

Leave a Reply