حجاج کی رہنمائی کیلئے روبوٹس، 25 جولائی سے عمرہ کی بھی اجازت

حجاج کی رہنمائی کیلئے روبوٹس، 25 جولائی سے عمرہ کی بھی اجازت

Spread the love

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) حجاج کی رہنمائی کیلئے

سعودی ٹیلی کام گروپ ایس ٹی سی نے حجاج کی سہولت کے لئے جدید روبوٹس

کی خدمات فراہم کی ہیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایس ٹی

سی نے دو طرح کے روبوٹس تیار کیے ہیں ان میں ایک تھری ڈی ٹیکنالوجی سے

مزین ہے۔ یہ روبوٹس انتہائی حساس کیمرے، سکرین اور مائیکر و فون سے لیس

ہیں جو حجاج کے درمیان گھومنے، ان سے گفتگو کرنے، سوالات کا جواب دینے،

رہنمائی و مشورے دینے کی صلاحیت کا حامل ہیں۔ یہ روبوٹس حجاج کے سوالات

کا جواب دیں گے اور ان کی مختلف امور میں رہنمائی کریں گے۔ ان روبوٹس کے

استعمال سے سماجی فاصلے کے اصول پر بھی بہتر طورپر عمل کیا جا سکے گا۔

=-،-= پڑھیں، حج، بیت اللہ میں اللھم لبیک کی صدائیں، وقوف عرفہ کی ادائیگی

دوسرے روبوٹس حجاج کے ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کے لیے تیار کئے گئے

ہیں، جو خود کار طریقے سے حجاج کے جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کے

علاوہ ماسک کی پابندی کا بھی جائزہ لینے کی اہلیت کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں ان

روبوٹس کے ذریعے سینیٹائزنگ کا عمل بھی مسلسل کیا جا سکے گا۔ روبوٹس کو

مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ امسال حج میں ایس ٹی سی اور

دیگر حکومتی اداروں کے تعاون سے جدید ترین اے آر ٹیکنالوجی استعمال کی جا

رہی ہے جو منصوعی ذہانت اور فائیو جی پر مشتمل ہے۔

=-،-= حج2021، سخت ترین سیکیورٹی، مشاعر مقدسہ کے راستوں کی ناکہ بندی

سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے

ہیں۔ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مشاعر مقدسہ کا کنٹرول سنبھال کر داخلی اور

خارجی راستوں کو بند کررکھا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکنے

کے لئے بھی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔ سعودی پولیس اور فوج کے

سیکڑوں اہلکاروں نے مشاعر مقدسہ کا کنٹرول سنبھالنے کیساتھ ساتھ مشاعر

مقدسہ کی حدود کے باہر داخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کر رکھی

ہے۔ سعودی سکیورٹی افسران کا کہنا ہے عازمین کی سیکورٹی کو ہر صورت

ممکن بنایا جارہا ہے اور اگر کسی غیر متعلقہ افراد نے مشاعر مقدسہ میں گھسنے

کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ

گزشتہ تین دنوں کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائے جانے

سمیت ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا چکے ہیں۔

=-،-= سعودی عرب کا 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے حج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حج

کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔ نائب وزیر حج کے

اعلان کے مطابق یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں

گے، عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

حجاج کی رہنمائی کیلئے ، حجاج کی رہنمائی کیلئے ، حجاج کی رہنمائی کیلئے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply