حب پل کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حب پل کی مرمت

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر)

سکندر قیوم نے کہا ہے کہ دریائے حب پر پل کی حالت مستحکم ہے، پل کے پلر

کی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے جن کی مرمت اور حفاظتی اقدامات

ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دئیے گئے ہیں۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دریائے

حب کے مقام پر پل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر چیئرمین این ایچ اے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے مل کر دریائے حب میں غیر قانونی طور

پر بجری اور ریت نکالنے کے کام کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، این ایچ

اے کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر خندقیں بھی بنائی جائیں گی تاکہ

ڈمپر اور ٹریکٹر دریا میں داخل نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی طور پر پل

کی حفاظتی دیوار سمیت مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں ممبر ویسٹ

زون شاہد احسان اللہ نے چیئرمین این ایچ او کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پل کی

ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور حفاظتی کا کام ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے

کہا کہ دریائے حب پر قائم پل مستحکم ہے اور اس کے اسٹرکچر کو کوئی نقصان

نہیں پہنچا، پل کے پلر نمبر 7، 8 اور 9 کی حفاظتی دیواروں کو حالیہ بارشوں سے

نقصان پہنچا ہے جن کی مرمت کا کام 26 ستمبر سے شروع کردیا جائے گا جو کہ

ایک ماہ میں مکمل ہو گا۔

حب پل کی مرمت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply