حبا بخاری کا دولہا ؟آئمہ بیگ کا شادی کا عندیہ، رائماسین کو کنواری رہنا پسند

حبا بخاری کا دولہا ؟آئمہ بیگ کا شادی کا عندیہ، رائماسین کو کنواری رہنا پسند

Spread the love

کراچی، لاہور، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) حبا بخاری کا دولہا

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے انسٹاگرام سٹوری پر اپنی

شادی سے متعلق نیا انکشاف کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری سے

کسی صارف نے پوچھا کہ اب نام بتا دیں، اتنا کیا شرمانا تو اداکارہ حبا بخاری

نے کہا کہ نام کیا بتانا، ہم آپ کو ان سے ملوا دیں گے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دوسرے مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ہونے والے شوہر انڈسٹری سے تعلق

رکھتے ہیں تو اداکارہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پتہ نہیں، تاہم مداح یہی سمجھ

رہے ہیں کہ حبا نے اداکار آریز سے منگنی کی ہوئی ہے۔ البتہ حبا نے آج سے

پہلے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

=-،-= شہباز شگری سے جلد شادی ہوگی ، گلوکارہ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شہباز شگری سے محض دو

سال قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں میوزک

البم کی ریکارڈ کرنے کے بجائے براہ راست میوزک کنسرٹس میں گلوکاری کرنا

اچھا لگتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گلوکار ساحر

علی باگا کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے، جبکہ انہوں نے عابدہ پروین کو اپنی

پسندیدہ ترین گلوکارہ قرار دیا۔ آئمہ نے پروگرام میں اپنے منگیتر شہباز شگری

سے اپنے تعلقات، منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور

بتایا کہ دونوں کے درمیان دو سال قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ ایک سوال

کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

=-،-= مجھے شادی کی ضرورت نہیں، انڈین اداکارہ رائما سین

بھارتی اداکارہ رائما سین نے کہا ہے کہ میرے لیے شادی کی کوئی ضرورت

نہیں ہے۔ بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے ابھی شادی

کا کوئی ارادہ ہی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں رائما شین کا کہنا تھا کہ میں

نہیں جانتی کہ لوگ شادی کو ایک اختتام کیوں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی۔ رائما کا

کہنا تھا کہ غیرشادی شدہ ہونا مجھے آزادی دیتا ہے، یہ زندگی مجھے اجازت

دیتی ہے کہ میں کہیں بھی جاؤں، میں اپنے والدین کے علاوہ کسی کو جواب دہ

نہیں ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شادی کرلوں گی جب مجھے صحیح

جگہ پر صحیح وقت پر صحیح شخص مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی

ایسا شخص نہیں ملا، میرے لیے شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مجھے اگر

کوئی ایسا شخص ملے جس سے میں بے پناہ پیار کرنے لگوں تو میں اس سے

شادی کرلوں گی۔

حبا بخاری کا دولہا ، حبا بخاری کا دولہا ، حبا بخاری کا دولہا ، حبا بخاری کا دولہا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply