pregnent woman

حاملہ خواتین کو کووڈ سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کرانی چاہیے، امریکی محکمہ صحت

Spread the love

حاملہ خواتین کو ویکسینیشن

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے اپنی

سفارشات اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو کووڈ 19 سے بچا کے لیے ویکسینیشن

ضرور کرانی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی سفارشات میں کہا گیا کہ کووڈ 19 ویکسینیشن 12

سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد بشمول حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین، اولاد

کے لیے کوشش کرنے والی یا مستقبل میں اولاد کے حصول کی خواہشمند خواتین کے لیے تجویز کی

جاتی ہے۔سی ڈی سی کے مطابق شواہد سے حمل کے دوران کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے

ویکسینیشن کا محفوظ اور مثر ہونا ثابت ہوتا ہے، ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ ویکسین کے فوائد

ممکنہ نقصانات سے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔سی ڈی سی کے ڈویژن آف ری پروڈکٹیو ہیلتھ کی سربراہ

ساشا ایلنگٹن نے کہا کہ ہم نے حمل کے دوران ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق کوئی ایک خدشہ

بھی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ سے حاملہ خواتین کے سنگین حد تک بیمار ہونے اور دیگر

پیچیدگیوں جیسے قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ویکسین سے کووڈ کی روک تھام

کی جاسکتی ہے اور یہ اس کا بنیادی فائدہ ہے۔ساشا ایلنگٹن نے اس افواہ کو مسترد کردیا کہ ویکسین

سے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اب تک ایسا کوئی ڈیٹا نہیںج س سے

معلوم ہوتا ہو کہ ویکسین بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہیں۔سی ڈی سی کی ویب سائٹ میں بھی بتایا گیا

کہ کسی بھی ویکسین بشمول کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں، جو مردوں یا

خواتین میں بانجھ پن کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوں۔

حاملہ خواتین کو ویکسینیشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply