afghan war

امریکی وزیرِ دفاع کو حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش ہے، افغانستان

Spread the love

حالیہ تشدد کی لہر

کابل(جے ٹی این آن لائن نیوز) افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع

لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع

بسم اللہ محمدی کی امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔افغان وزارتِ دفاع

کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ تشدد کی لہر

پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جامع معاہدے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ۔امریکی وزیرِ دفاع

لائیڈ آسٹن نے فنڈنگ، اکوپمنٹ اور ٹریننگ کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کا یقین دلایا ۔افغان

وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائیڈ آسٹن نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ طویل مدت کی

شراکت داری کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔لائیڈ آسٹن نے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ طویل مدت

کی شراکت داری کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply