حالات میں بہتری آ رہی ہے، میڈیا مثبت کردار ادا کرے ، وزیر داخلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حالات میں بہتری ہے

لاہور(سٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے ایف اے ٹی ایف کی

فہرست سے انشا اللہ جلد نکل جائیں گے، حالات بہتری کی طر ف جارہے ہیں،

میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔گزشتہ روز انکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا

تھا بابا گرو نانک یونیورسٹی سے متعلق لو گو ں کا خیال تھا یہ نہیں بنے گی، مگر

یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھ دیا، تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا،

بابا گرو نانک یونیورسٹی کا کام 3 سا ل میں مکمل ہو جائیگا۔بھارتی آرمی چیف

کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کوئی بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھے گا

تو دونوں آنکھیں پھوڑ د یں گے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں جو گرجتے ہیں

وہ برستے نہیںکے مترادف ہیں۔ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادا

ئیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف

اے ٹی ایف کی فہرست سے انشااللہ جلد نکل جائینگے۔اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا

ہماری معیشت پہلے آئی سی یو میں تھی اب باہر آگئی ہے، ہماری معیشت بہت جلد

اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی۔اس سے قبل دئے گئے احکامات میں وزارت داخلہ

نے ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بھارت کیخلاف 5 بڑے فیصلے، انڈین ہائی کمشنرملک بدر

ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیف سٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت

داخلہ بلوچستان حکومت کیساتھ مل کر پروجیکٹ مکمل کرے گی۔ذرائع کے مطابق

وزارت داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے بھی اہم

قدم اٹھاتے ہوئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا

ہے، تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اعجاز شاہ نے تمام اقدامات جلد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

حالات میں بہتری ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply