JUI(F) Pakistan Leader Hafiz Hamd Ullah Talking With Media at Islamabad 120

جے یوآئی رہنماء حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ، غیر ملکی قرار

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ملیشیا انصارالاسلام پر پابندی، سمری وزارت قانون، الیکشن کمیشن کو ارسال

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی
جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے
سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قرار
دیا ہے۔

شناختی کارڈ بھی ضبط

نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری نہیں ہیں، ان کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کر لیا گیا ہے۔

پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ٹاک شوز میں بھی نہ بلانے کی ہدایت

نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر حافظ حمد اللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چیلنجز کو یہ ہدایت کی گئی ہے وہ انہیں پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں۔

یہ سراسر حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، سیاسی و مذہبی جماعتیں

یاد رہے اب تک حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری بھی تھے اور ملکی سیاست میں بھی بھر پور حصہ لیتے رہے، حکومت کے اس اقدام کو سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے آج حکومت کےخلاف شروع کئے جانےوالے آزادی مارچ کے حوالے سے انتقامی کارروائی قرار دیا جارہا ہے،

حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی

اس ضمن میں حکومت کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ آخر ایسے وقت میں ملک کے دو بڑے اداروں کو یہ کارروائی کرنے کا خیال کیوں کر آیا-

Leave a Reply