حادثاتی وزیراعظم اورٹیم کا آخری باب لکھا جا رہا ہے، ثمر ہارون بلور

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلورنے کہا ہے حادثاتی وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا آخری باب لکھا جا رہا ہے،

غیر سنجیدہ کارکردگی و ناقص پالیسیوں نے سفید پوش آدمی کو بھی ریڑھی بان بننے پر مجبور کر دیا ہے،پشاور میں جاری بجلی و گیس کی ناروا بندش کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

گزشتہ روزحلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو میں انکاکہنا تھا عمران حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی تاہم حکومتی فیصلوں سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

حکمرانوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کو وطیرہ بنا کر قومی عزت و وقار کا جنازہ نکال دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا خصوصاً پشاور میں صورتحال بدتر اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں،

صوبے کے وسائل پر قبضہ کر کے شدید سردی میں بجلی و گیس کی بندش سے غلامی کا پیغام دیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ،

آئی ایم ایف سے قرضوں پر بغلیں بجانے کی بجائے قوم کو اس کے نتیجے میں ہونے والی ڈیل سے آگاہ کیا جانا چاہئے تھا ،عوام نے تبدیلی کے نعرے پر آنے والی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

خود حکومت نے بھی پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے، ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو گھر دینے کے سہانے خواب دکھائے تھے مگرعوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں

انہوں نے کہا بادی انظر میں حادثاتی حکمرانوں کا آخری باب لکھا جا رہا ہے اور دکھائی ایسا دے رہا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

Leave a Reply