116

جے یو آئی ملیشیا انصارالاسلام پر پابندی ،سمری وزارت قانون، الیکشن کمیشن کو ارسال

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم

انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی

ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، جے یو آئی میں

شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی

رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی

تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کے لیے سمری وزارت قانون اور

الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کی

ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔وزارت قانون کو بھیجی

گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔

وزارت داخلہ نے کارروائی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی۔ آرٹیکل 256

اور 1974 کے سیکشن 2 کے تحت انصار الاسلام پر پابندی عائد کی جائے گی،

وفاقی حکومت نے ا?رٹیکل 146 کے تحت وزارت داخلہ کو صوبوں سے مشاورت

کا اختیار دے دیا۔سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت مشاورت سے وزارت داخلہ

کے ذریعے صوبوں کو انصارالاسلام کیخلاف کارروائی کا اختیارسونپے گی،

وفاقی حکومت کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد کے لیے صوبوں کو ہر قسم کی

کارروائی کا اختیار ہوگا، حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق جے یو آئی نے

ایک مسلح تنظیم تشکیل دی ہے، باوردی فورس نے خاردار تاروں سے لیس لاٹھیاں

اٹھا کر پشاور میں مارچ کیا۔سمری میں مزید کہا گیا کہ باوردی فورس بظاہر

حکومت کی رٹ چیلنج کرنا چاہتی ہے، مسلح فورس قانون نافذ کرنے والے اداروں

سے ٹکرانے کی تیاری کرتی نظر آئی، 80 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل مسلح

فورس کے آزادی مارچ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا

خدشہ ہے، مسلح فورس کے طور پر انصار الاسلام کا قیام آئین کے آرٹیکل 256

کی خلاف ورزی ہے، انصار الاسلام کے فورس کا اسلحے سے لیس ہونا بھی

خارج از امکان نہیں۔انصار الاسلام کی سرگرمیوں اسلام آباد اور چاروں صوبوں

کے امن کے لیے خطرہ ہیں، آئین کا آرٹیکل 256 مسلح تنظیم بنانے سے روکتا

ہے، نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کسی مسلح تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں

دی جا سکتی، پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشن ایکٹ 1974 کے تحت وفاقی حکومت

مسلح تنظیم کو ختم کرنے کی ہدایت کر سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی

میں شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی

رجسٹرڈ ہے

Leave a Reply