جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ گرانے کیلئے تیار

جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ گرانے کیلئے تیار

Spread the love

پشاور(عمران رشید خان سے) جے یو آئی ف

Journalist Imran Rasheed

جمعیت علماء اسلام (ف) پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرانے کے لیے تیار ہے۔ سینئر

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا

عندیہ دید یا ہے۔ متعبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھتیجے

سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں

سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے احد خٹک کو جے

یو آئی (ف ) میں شمولیت کی دعوت دی- ذرائع کے مطابق احد خٹک نے جے یو

آئی ف میں شمولیت کا عندیہ دیا اور کہا کہ والد اور دیگر احباب سے مشاورت کر

کے جلد آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا چچا پرویز خٹک نے تو

مایوس کیا ہی تھا، اب پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت

نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

احد خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد اور

گروپ کے ساتھ مشاورت کر کے جلد آپ سے ملاقات کر کے آگاہ کرونگا۔ لیاقت

خٹک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں دھاندلی کی

گئی، ریاستی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ لیاقت خٹک کے مطابق انہوں نے

اب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جلد ہی وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں

شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت

خٹک اور ان کی جماعت تحریک انصاف کے درمیان اختلافات نئے نہیں ہیں-

=-،-= پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے پارٹی سے اختلافات نئی بات نہیں

رواں سال کے آغاز میں نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں لیاقت خٹک

نے اپنی جماعت کی بجائے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کر کے اسے فتح

حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔ لیاقت خٹک نے اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر

پارٹی کو ضمنی الیکشن میں شکست دلوائی، جس کے بعد ان سے صوبائی

وزارت برائے آبپاشی واپس لے لی گئی تھی۔ لیاقت خٹک نے اپوزیشن پارٹی کے

امیدوار کی حمایت کرنے کے دعوے کو الزام قرار دیا تھا، تاہم اب انہوں نے

پارٹی کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے بعد کسی دوسری سیاسی جماعت

میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی

جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جے یو آئی ف ، جے یو آئی ف ، جے یو آئی ف

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply